ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : مہاجر مزدور نے اپنے ساتھی کا کیا قتل

کنداپور : مہاجر مزدور نے اپنے ساتھی کا کیا قتل

Mon, 15 May 2023 20:56:45    S.O. News Service

کنداپور 15 / مئی (ایس او نیوز) شراب کے نشہ میں دھت ایک مہاجر مزدور نے اپنے ساتھی مزدور کا سر پتھر سے کچل ڈالا جس کی وجہ سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ 
    
اطلاع کے مطابق مہلوک مزدور کا نام سنگپّا عرف سنگمیشا (42 سال) بتایا گیا ہے جو کہ باگلکوٹ کا رہنے والا تھا ۔ جبکہ ملزم مزدور کا نام راجا (36 سال) ہے جو منڈیا کا رہنے والا ہے ۔ یہ دونوں مزدور ناگیندرا اچاریہ نامی کنٹراکٹر کے پاس گزشتہ ایک مہینے  سے  ملازم  تھے اور دنیش اچاری کے گھر کا تعمیراتی کام کر رہے تھے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ  سنیچر کے دن اپنی اجرت لے کر یہ دونوں کنداپور شہر گئے اور اتوار کے دن واپس لوٹ کر انہوں نے اپنے رہائشی شیڈ میں خوب شراب پی ۔ پھر شام سے دیر رات تک دونوں کے بیچ جھگڑا چلتا رہا ۔ اس کے بعد نشے میں دھت راجا نے  سنگپّا کا سر اس وقت پتھر سے کچل دیا جب وہ زیر تعمیر مکان کے فاونڈیشن پر گہری نیند سو رہا تھا ۔ سنگپّا نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تو راجا نے ٹھیکیدار ناگیندرا اچاریہ سے رابطہ کیا اور پھر گنگولی پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کیا ۔ 
    
گنگولی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد ڈی وائی ایس پی بیلی اپّا ، بیندور سرکل انسپکٹر سنتوش کائیکینی، پی ایس آئی ونئے ، جئے شری اور دیگر عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔   


Share: